خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) ڈگر ضلع بونیر کو صفائی ستھرائی کےلئے فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کو ٹی ایم اے کے حوالےکردیا ہے
صوبائی وزیر آبپاشی نے صفائی ستھرائی کے لئے ٹی ایم اے ڈگربونیر کو نئی گاڑیوں حوالے کر دیں

مزید خبریں
پشاور۔ 09 اکتوبر (اے پی پی):خیبر پختونخوا کے وزیر آبپاشی ریاض خان نے تحصیل میونسپل ایڈمنسٹریشن (ٹی ایم اے) ڈگر ضلع بونیر کو صفائی ستھرائی کےلئے فراہم کی جانے والی نئی گاڑیوں کو ٹی ایم اے کے حوالےکردیا ہے۔اس سلسلے میں ٹی ایم اے ڈگر کے دقتر میں ایک تقریب منعقد ہوئی جس میں سابق تحصیل ناظم حاجی روزی خان اور ویلج کونسل چیئرمین نے شرکت کی جبکہ اس موقع مقامی منتخب نمائندوں اور معزز مشران کی بڑی تعداد بھی موجود تھی ۔صوبائی وزیرآبپاشی نے نئی گاڑیوں کی فراہمی کو علاقے میں بلدیاتی خدمات کی بہتری اور عوام کو درپیش مسائل کے مؤثر حل کی جانب ایک اہم قدم قرار دیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ نئی گاڑیوں کی فراہمی سے ٹی ایم اے ڈگر کی عملی استعداد میں بہتری لانے اور بلدیاتی امور کی انجام دہی کو مزید مؤثر بنانے میں مدد ملے گی ۔
اس اقدام سے شہری و دیہی علاقوں میں صفائی ستھرائی، نکاسی آب اور دیگر متعلقہ بلدیاتی خدمات کی بہتری کے لیے ادارے کی کارکردگی کو مزید فعال بنانے میں معاونت حاصل ہوگی۔انہوں نے اس امر پر زور دیا کہ بلدیاتی اداروں کو جدید سہولیات اور ضروری وسائل کی فراہمی سے عوامی مسائل کے حل، علاقے کی صفائی اور شہری سہولیات کی بہتری میں مدد ملتی ہے۔اس موقع پر مقامی عمائدین اور پارٹی کارکنوں نے نئی گاڑیوں کی فراہمی کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے امید ظاہر کی کہ ان وسائل کو عوامی مفاد میں مؤثر انداز میں استعمال کرنے سے علاقے کے لوگوں کو بہتر بلدیاتی سہولیات میسر آ سکے گی۔








