وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔
محسن نقوی اور چوہدری کا مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ، منصوبوں پر کام 31 دسمبر تک مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی اور وزیر مملکت طلال چوہدری نے مارگلہ روڈ کی موٹروے تک توسیع اور سنگجانی انٹرچینج پراجیکٹس کا دورہ کیا،وفاقی وزیر داخلہ نے دونوں منصوبوں پر جاری ترقیاتی کاموں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ وزارت داخلہ کے مطابق اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے محسن نقوی نے کہا کہ منصوبہ کی تکمیل سے اسلام آباد کے شہریوں کو موٹروے تک آمدورفت کا متبادل راستہ میسر ہو گا۔وفاقی وزیر داخلہ نے منصوبوں پر ڈبل شفٹ میں کام جاری رکھنے اور کام کی رفتار تیز کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ منصوبوں پر کام ہر صورت 31 دسمبر تک مکمل کیا جائے۔ محسن نقوی نے ڈپٹی کمشنر کو تمام تر تجاوزات ایک ہفتے میں کلیئر کرنے کی ہدایت بھی کی اور کہا کہ منصوبوں کی تکمیل میں حائل تمام رکاوٹیں فوری دور کی جائیں۔سی ڈی اے حکام نے وفاقی وزیر داخلہ کو منصوبوں پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ میں بتایا کہ مارگلہ روڈ تا سنگجانی انٹرچینج منصو بہکی مجموعی لمبائی 2.7 کلومیٹر ہے،منصو بہ میں ایک انڈر پاس اور ایک انٹرچینج شامل ہے۔چیئرمین سی ڈی اے، ڈپٹی کمشنر اسلام آباد اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔







