عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی صحت ہمارے دور کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ہے۔ ہمارے نوجوان تعلیمی دباؤ، بے روزگاری اور سماجی توقعات کا سامنا کرتے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
عالمی یومِ ذہنی صحت پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان پیغام

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):عالمی یومِ ذہنی صحت کے موقع پر چیئرمین وزیراعظم یوتھ پروگرام رانا مشہود احمد خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ذہنی صحت ہمارے دور کی اہم ترین ضروریات میں سے ایک ہے۔ ہمارے نوجوان تعلیمی دباؤ، بے روزگاری اور سماجی توقعات کا سامنا کرتے ہیں جو ان کی فلاح و بہبود پر اثر انداز ہوتے ہیں۔
وزیراعظم یوتھ پروگرام کی جانب سے جاری پیغام میں رانا مشہود احمد خان نے کہا یہ ضروری ہے کہ ان مسائل کو ہمدردی کے ساتھ حل کیا جائے، نوجوانوں کو اپنے جذبات کے اظہار کے لیے ایک محفوظ اور معاون ماحول فراہم کیا جائے اور مدد طلب کرنے سے جڑے سماجی داغ یا جھجک کو ختم کیا جائے۔ انہوں نے کہا کہ مدد طلب کرنا کمزوری نہیں، بلکہ طاقت کی علامت ہے۔
انہوں نے کہا کہ وزیراعظم یوتھ پروگرام نوجوانوں کی فلاح و بہبود کے لیے پرعزم ہے۔ رہنمائی اور معاونت کے لیے ہماری نیشنل یوتھ ہیلپ لائن 69457-0800 پر رابطہ کریں۔








