پاک، سری لنکا کرکٹ ٹیمزکی آمد و رفت، آئی ٹی پی کا ٹریفک کے متبادل راستوں (ڈائیورژن) کا پلان جاری

اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کے متبادل راستے (ڈائیورژن) مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔آئی ٹی پی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیموں کی …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد ٹریفک پولیس (آئی ٹی پی) کی جانب سے ہفتہ کو جاری ٹریفک ایڈوائزری کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں کرکٹ ٹیموں کی آمد و رفت کے باعث اسلام آباد ایکسپریس وے، سری نگر ہائی وے، مری روڈ اور کلب روڈ پر مختلف مقامات پر ٹریفک کے متبادل راستے (ڈائیورژن) مقرر کرنے کا اعلان کیا گیا۔آئی ٹی پی کے ایک عہدیدار نے اے پی پی کو بتایا کہ ٹیموں کی نقل و حرکت کے دوران مختلف مقامات پر ٹریفک کو متبادل راستوں پر منتقل کیا جائے گا۔

انہوں نے گاڑیوں کے ڈرائیوروں کو مشورہ دیا کہ وہ متبادل راستے اختیار کریں اور تاخیر سے بچنے کے لیے اپنے سفر کے لیے اضافی 20 سے 25 منٹ کا وقت رکھیں۔ ٹریفک پلان کے مطابق سری نگر ہائی وے پر سرینا چوک اور نائنتھ ایونیو کے درمیان مختلف مقامات پر ٹریفک ڈائیورژن لگائے جائیں گے۔ سری نگر ہائی وے استعمال کرنے والے ڈرائیور متبادل راستوں کے طور پر سہروردی روڈ، جی-8 سروس روڈ اور جی-9 سروس روڈ استعمال کر سکتے ہیں جبکہ فیض آباد کی طرف جانے والے ڈرائیور زیرو پوائنٹ کے راستے فیصل ایونیو استعمال کر سکتے ہیں۔ اسی طرح نائنتھ ایونیو سے سفر کرنے والے ڈرائیور سروس روڈ ایسٹ (مشرقی سروس روڈ) استعمال کر سکتے ہیں۔کورال سے اسلام آباد کی طرف آنے والے ڈرائیور اولڈ ایئرپورٹ روڈ، راول روڈ، راولپنڈی مری روڈ، آئی جے پرنسپل روڈ اور فقیر ایپی روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔ اسلام آباد ایکسپریس وے، مری روڈ اور کلب روڈ کی بندش کی صورت میں، ڈرائیورز لہتراڑ روڈ اور پارک روڈ کو متبادل راستوں کے طور پر استعمال کر سکتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اسلام آباد سے باہر جانے والے ڈرائیور جناح ایونیو اور مارگلہ روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔آئی ٹی پی کے مطابق بھارہ کہو سے اسلام آباد کی طرف آنے والے ڈرائیور بنی گالہ اور پارک روڈ استعمال کر سکتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ ڈائیورژن کے دوران اہم شاہراہوں پر ٹریفک کا دباؤ بڑھنے کا امکان ہے ۔ حکام کی جانب سے شہریوں کو مشورہ دیا گیا ہے کہ معمول سے 20 سے 25 منٹ پہلے گھر سے نکلیں۔انہوں نے کہا کہ آئی ٹی پی کے اہلکار ڈرائیوروں کی رہنمائی اور ٹریفک کی روانی کو یقینی بنانے کے لیے مختلف مقامات پر تعینات رہیں گے۔

 

مزید خبریں