نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار کی پاکستان اور اومان کے مشترکہ وزارتی کمیشن کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور اومان کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں آئندہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے ایجنڈے، دوطرفہ معاہدوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور اومان کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) …

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے پاکستان اور اومان کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے آٹھویں اجلاس کی تیاریوں کا جائزہ لینے کے لیے بین الوزارتی اجلاس کی صدارت کی، اجلاس میں آئندہ مشترکہ وزارتی کمیشن کے ایجنڈے، دوطرفہ معاہدوں اور انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ہفتہ کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق پاکستان اور اومان کے مشترکہ وزارتی کمیشن (جے ایم سی) کے آٹھویں اجلاس کی مشترکہ صدارت نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اور اومان کے وزیر خارجہ کریں گے، جس کا مقصد پاکستان اور اومان کے درمیان تعاون کو مزید فروغ دینا ہے۔

مشترکہ وزارتی کمیشن میں تجارت، سرمایہ کاری، صنعت، زراعت، مالیات، تیل و گیس، افرادی قوت، قونصلر امور، سکیورٹی، دفاع، موسمیاتی تبدیلی، شہری ہوا بازی، تعلیم، میڈیا اور ثقافت سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید مستحکم کرنے پر توجہ دی جائے گی۔نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کے استحکام میں مشترکہ وزارتی کمیشن کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے تمام متعلقہ فریقین کو ہدایت کی کہ اجلاس کی جامع تیاریوں اور مؤثر فالو اَپ کو یقینی بنایا جائے تاکہ ٹھوس نتائج حاصل کیے جا سکیں۔

اجلاس میں وزیراعظم کے معاون خصوصی طارق باجوہ، اقتصادی امور، وزارت داخلہ اور وزارت بحری امور کے سیکریٹریز، اومان میں پاکستان کے سفیر، وزارت خارجہ اور دیگر متعلقہ وزارتوں کے سینئر حکام نے شرکت کی۔

 

مزید خبریں