نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔این سی سی آئی اے کے حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ …
ڈائریکٹر جنرل این سی سی آئی اے کا نئے ہیڈ کوارٹرز کی تعمیراتی سائٹ کا دورہ، تعمیر جلد مکمل کرنے کی ہدایت

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) کے ڈائریکٹر جنرل سید علی ناصر رضوی نے اسلام آباد میں زیرِ تعمیر این سی سی آئی اے ہیڈ کوارٹرز کا دورہ کیا اور حکام کو ہدایت کی کہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اس منصوبے کو جلد از جلد مکمل کیا جائے۔این سی سی آئی اے کے حکام نے ہفتہ کو ’’اے پی پی ‘‘ کو بتایا کہ سید علی ناصر رضوی نے جاری تعمیراتی کام کا معائنہ کیا اور منصوبے کے مختلف حصوں میں ہونے والی پیش رفت کا جائزہ لیا۔انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ معیار پر سمجھوتہ کیے بغیر تعمیراتی کام کی رفتار بڑھائی جائے اور نئے ہیڈ کوارٹرز کی جلد تکمیل کو یقینی بنایا جائے۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید علی ناصر رضوی نے کہا کہ جدید ٹیکنالوجی اور ڈیجیٹل سہولیات سے آراستہ نیا ہیڈ کوارٹر سائبر کرائم سے نمٹنے کے لیے این سی سی آئی اے کی صلاحیت کو بہتر بنانے میں مددگار ثابت ہوگا۔انہوں نے کہا کہ یہ جدید سہولیات ایجنسی کو شہریوں کو بہتر خدمات فراہم کرنے اور سائبر کرائم کے مقدمات سے نمٹنے میں اپنی مجموعی کارکردگی کو بہتر بنانے کے قابل بھی بنائیں گی۔ڈی جی این سی سی آئی اے سید علی ناصر رضوی نے منصوبے کو جلد از جلد مکمل کرنے کی اہمیت پر زور دیا تاکہ ایجنسی نئی سہولیات سے استفادہ کر سکے۔








