پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے، طبی آلات کو جدید بنانے، علاج کی خصوصی سہولیات کو بڑھانے اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ہسپتال کے آپریشنز کو بہتر بنانا، ادویات اور سرجیکل سپلائیز کی …
پمز ہسپتال کا ہیلتھ کیئر سروسز کو بہتر بنانے کے لیے اصلاحات کا اعلان

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (پمز) نے مریضوں کی دیکھ بھال کو بہتر بنانے، طبی آلات کو جدید بنانے، علاج کی خصوصی سہولیات کو بڑھانے اور پوسٹ گریجویٹ میڈیکل ایجوکیشن کو مضبوط بنانے کے لیے ادارہ جاتی اصلاحات کا ایک سلسلہ شروع کیا ہے۔ایگزیکٹو ڈائریکٹر پمز پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے کہا ہے کہ ان اقدامات کا مقصد ہسپتال کے آپریشنز کو بہتر بنانا، ادویات اور سرجیکل سپلائیز کی بروقت دستیابی کو یقینی بنانا ، کلینیکل اور اکیڈمک ڈیپارٹمنٹس میں شفاف، میرٹ کی بنیاد پر بھرتی اور تربیت کو فروغ دینا ہے۔انہوں نے کہا کہ ادویات اور ضروری طبی آلات کی خریداری کے انتظامی طریقہ کار کو موثر بنایا گیا ہے جبکہ زیر التوا فائلوں پر کارروائی کی گئی ہے تاکہ مریضوں کے وارڈز اور بیرونی مریضوں کے شعبہ میں علاج معالجہ کی بلاتعطل فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے۔جراحی کے یونٹوں کو ضروری آلات سے بھی لیس کیا جا رہا ہے تاکہ آپریشنزکے عمل کو بہتر بنایا جا سکے۔
نیشنل ہیلتھ سروسز، ریگولیشنز اینڈ کوآرڈینیشن کی وزارت کے تعاون سے پمز ڈائلیسس یونٹ میں بہتری کے ساتھ ساتھ جنرل سرجری، انٹرنل میڈیسن، گیسٹرو اینٹرولوجی، پلمونولوجی اور رینل ٹرانسپلانٹ سروسز میں پرانے طبی آلات کو اپ گریڈ کیا جا رہا ہے۔ہسپتال انتظامیہ کے مطابق، مختلف حفاظتی اور تکنیکی اپ گریڈ کے لیے ٹینڈر دستاویزات تکنیکی اور مالیاتی عمل کے مراحل تک پہنچ چکے ہیں۔ واضح رہے کہ پمز ، شہید ذوالفقار علی بھٹو میڈیکل یونیورسٹی کے ساتھ الحاق میں، شعبہ جنرل سرجری کے تحت بریسٹ سرجری، کولوریکٹل سرجری، ہیپاٹوبیلیری سرجری اور کم سے کم رسائی سرجری میں ماسٹر ڈگری پروگراموں کے ذریعے خصوصی پوسٹ گریجویٹ تعلیم کے فروغ کا بھی منصوبہ بنا رہا ہے۔
دیگر اقدامات میں خصوصی آپریٹنگ سہولیات کے ساتھ تھوراسک سرجری کے شعبہ کا قیام، ایک آزاد ایمرجنسی میڈیسن ڈیپارٹمنٹ کے لیے منصوبہ بندی اور بستر وں کی گنجائش اور آپریٹنگ سہولیات کو بڑھانے کے لیے میٹرنل اینڈ چائلڈ ہیلتھ سینٹر کی بحالی اور توسیع شامل ہیں۔ پمز لائف اسٹائل میڈیسن، اینڈو کرائنولوجی، اسپائن سرجری، پیڈیاٹرک کارڈیالوجی اور پیڈیاٹرک آرتھوپیڈک سرجری میں خصوصی خدمات متعارف کرانے کے لیے تجاویز بھی تیار کر رہا ہے۔انسانی وسائل کی صلاحیت کو مضبوط بنانے کے لیے، نرسنگ کے 30 پیشہ ور افراد نے نرسنگ کی قیادت، مریض کی حفاظت اور طبی انتظام میں بین الاقوامی سرٹیفیکیشن مکمل کر لیا ہے۔
انتظامیہ پوسٹ گریجویٹ ٹرینیز، ہاؤس آفیسرز اور نرسنگ عملے کے شفاف اور میرٹ پر مبنی انتخاب کو یقینی بنانے کے لیے ایک خصوصی تعلیمی کمیٹی کے ذریعے ’فیڈرل سینٹرل انڈکشن پالیسی‘ کا نفاذ بھی کر رہی ہے۔پروفیسر ڈاکٹر تنویر خالق نے کہا کہ یہ اصلاحات کلینیکل معیارات کو بہتر بنانے، ادارہ جاتی انتظام کو مضبوط کرنے اور جدید بنیادی ڈھانچے، خصوصی طبی تعلیم اور شفاف بھرتی کے طریقوں کے ذریعے صحت کی بہتر سہولیات فراہم کرنے کے حوالے سے ادارے کے عزم کی عکاسی کرتی ہیں۔








