کاشتکار چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخر تک مکمل کرلیں ، محکمہ زراعت عارف والا

ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7 سومن سے بڑھ کر بارہ سو من تک پہنچ گئی ہے چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تویہ پیدوار باآسانی پندرہ سومن فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

عارف والا 10 اکتوبر (اے پی پی):ماہرین زراعت نے کاشتکار وں کو چقندر کی کاشت رواں ماہ اکتوبر کے آخرتک مکمل کرنے کی ہدایت کی ہے چقندر کی فی ایکڑ پیداوار 7 سومن سے بڑھ کر بارہ سو من تک پہنچ گئی ہے چقندر کی کاشت کے دوران جدید سائنسی طریقہ کاشت سے استفادہ کریں تویہ پیدوار باآسانی پندرہ سومن فی ایکڑ تک پہنچائی جاسکتی ہے۔

انہوں نے بتایا ہے کہ کاشتکار چقندر کی کاشت کیلئے مزید معلومات ورہنمائی کی غرض سے ماہرین زراعت یا محکمہ زراعت کے عملہ سے رابطہ کرسکتے ہیں۔