آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی /وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی /وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع

اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):محکمہ موسمیات نے انتباہ جاری کیا ہے کہ ہفتہ کی رات اور11اکتوبر کے دوران آندھی/جھکڑ چلنے، ژالہ باری اورگرج چمک کے باعث ،کمزور انفرا سٹرکچر ( کچے گھر/دیواریں ،بجلی کے کھمبے،بل بورڈز،گاڑیوں سولر پینل ،کھڑی فصلوں وغیرہ)کو نقصان کا اندیشہ ہے۔محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کی لہر ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔

آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران بالائی /وسطی پنجاب میں بیشتر مقامات پر جبکہ اسلام آباد ، خیبرپختونخوا،کشمیر اور گلگت بلتستان میں چند مقامات پر تیز ہواؤں/آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی توقع ہے اس دوران بعض مقامات پر تیز بارش /ژالہ باری کا امکان ہے ملک کے دیگر جنوبی علاقوں میں موسم خشک اورگرم رہنے کا امکان ہے۔ گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک کے بیشتر علاقوں میں موسم خشک رہا۔

تاہم پنجاب چکوال 12،خیبرپختونخوا :کاکول 06، بالاکوٹ 04، چراٹ 01اور کشمیر : مظفر آباد میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ہفتہ کوریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت شہید بینظیر آباد 41، نوکنڈی اورسبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔

 

مزید خبریں