وفاقی وزیر امیر مقام کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر کے شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار
وفاقی وزیر امیر مقام کا الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر کے شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر امور کشمیر,گلگت بلتستان و سیفران انجینئر امیر مقام نے الیکشن کمیشن آف پاکستان کے ڈائریکٹر جنرل شمشاد اختر کے ضلع ٹانک میں دہشت گردی کے واقعے میں شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔
ہفتہ کو اپنے بیان میں وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نےاس واقعہ کی شدید مذمت کرتے ہوئے شہید کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔انجینئر امیر مقام نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت فرمائے، ان کے درجات بلند کرے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔وفاقی وزیر انجینئر امیر مقام نے کہا کہ شمشاد اختر ایک دیانت دار، فرض شناس اور شریف النفس افسر تھے، جن کی خدمات کو ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔







