چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی 153ویں آئی پی یو اسمبلی میں شرکت کے بعد اَروشا سے وطن واپسی کے لیے روانہ

چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی 153ویں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) اسمبلی میں شرکت کے بعد تنزانیہ کے شہر اَروشا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کلیمانجارو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین سینیٹ کی آذربائیجان کی مجلسِ ملی کی اسپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا اور بنگلہ دیش کی جاتیہ سنگساد کے معزز اسپیکر سے اہم اوردوستانہ ملاقات ہوئی۔

اَروشا، تنزانیہ۔10اکتوبر (اے پی پی):چیئرمین سینیٹ پاکستان سید یوسف رضا گیلانی 153ویں بین الپارلیمانی یونین (آئی پی یو) اسمبلی میں شرکت کے بعد تنزانیہ کے شہر اَروشا سے وطن واپسی کے لیے روانہ ہو گئے۔ہفتہ کوسینیٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق کلیمانجارو انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر چیئرمین سینیٹ کی آذربائیجان کی مجلسِ ملی کی اسپیکر محترمہ صاحبہ غفاروا اور بنگلہ دیش کی جاتیہ سنگساد کے معزز اسپیکر سے اہم اوردوستانہ ملاقات ہوئی۔

اس موقع پر رہنماؤں نے آئی پی یو اسمبلی کے کامیاب انعقاد کو سراہتے ہوئے پارلیمانی تعاون، باہمی روابط اور مکالمے کے فروغ کے عزم کا اعادہ کیا۔ملاقاتوں کےدوران دوطرفہ پارلیمانی تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور پارلیمانی سفارت کاری کے ذریعے امن، جمہوریت اور پائیدار ترقی کے فروغ سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔چیئرمین سینیٹ کی روانگی کے موقع پر سرینا ہوٹلز کی ٹیم کی جانب سے ان کے اعزاز میں پرتکلف استقبالیہ بھی دیا گیا۔ اس موقع پر مقامی فنکاروں نے روایتی ثقافتی پرفارمنس پیش کی، جسے چیئرمین سینیٹ اور پاکستانی وفد نے سراہا۔

چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے آئی پی یو اسمبلی کے دوران بہترین انتظامات اور پرتپاک میزبانی پر حکومت اور پارلیمانِ تنزانیہ سمیت آئی پی یو سیکرٹریٹ کا شکریہ ادا کیا۔چیئرمین سینیٹ کی آئی پی یو اسمبلی میں شرکت کے دوران عالمی و علاقائی امور، امن کے فروغ اور پارلیمانی روابط کے استحکام پر مختلف پارلیمانی رہنماؤں کے ساتھ تبادلہ خیال کیا گیا۔ ان کی وطن واپسی سے پاکستان کی پارلیمانی سفارت کاری اور بین الاقوامی پارلیمانی تعاون کے فروغ کے لیے جاری کوششوں کا ایک اہم مرحلہ مکمل ہوا۔

مزید خبریں