علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے
علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے

مزید خبریں
اسلام آباد۔10اکتوبر (اے پی پی):علاقائی صورتحال کے پیشِ نظر ملک کے مختلف ایئرپورٹس پر پروازوں میں تاخیر اور منسوخی کے باعث متاثرہ مسافروں کی سہولت کے لیے خصوصی کاؤنٹرز قائم کر دیے گئے ہیں۔پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی کے مطابق ایئرلائنز کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے نمائندے تعینات کرکے مسافروں کو پروازوں سے متعلق تازہ ترین معلومات فراہم کریں۔ اتھارٹی کا عملہ بھی مسافروں کی رہنمائی اور معاونت کے لیے دستیاب ہے۔