صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم، خیبر پختونخوا کے عوام انتشار کے بجائے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں، فیصل کریم کنڈی

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، وہ انتشار کے بجائے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے

پشاور ۔11اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے کہا ہے کہ صوبے کے عوام صدارتی پروکلیمیشن کا خیرمقدم کرتے ہیں، وہ انتشار کے بجائے امن، استحکام، ترقی اور خوشحالی کے خواہاں ہیں۔ترجمان گورنر ہائوس کے مطابق اپنے ویڈیو پیغام میں گورنر خیبر پختونخوا نے دوٹوک مؤقف اپناتے ہوئے کہا کہ صوبے کے عوام نے فیصلہ کر لیا ہے کہ وہ مزید فتنہ الخوارج کا ساتھ نہیں دیں گے۔ انہوں نے واضح کیا کہ عوام اپنے سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑے ہو کر دہشت گردوں کے خلاف آخری دم تک لڑیں گے کیونکہ صوبے کی عوام بنیادی طور پر امن پسند ہیں اور کسی بھی قسم کی دہشت گردی یا پرتشدد کارروائیوں کی حمایت نہیں کرتے۔ گورنر نے کہاکہ خیبر پختونخوا کے عوام دیگر صوبوں کے ساتھ برادرانہ تعلقات اور باہمی تعاون کو فروغ دینا چاہتے ہیں تاکہ مشترکہ کوششوں سے ملک و صوبے میں ترقی کے ثمرات عام آدمی تک پہنچ سکیں اور جمہوری اقدار مستحکم ہوں۔ انہوں نے عوام پر زور دیا کہ وہ کسی بھی قسم کی قانون شکنی، اشتعال انگیزی اور دنگے فساد سے مکمل گریز کریں۔ انہوں نے متنبہ کیا کہ امن و امان خراب کرنے اور قانون ہاتھ میں لینے والے عناصر کے خلاف بلاامتیاز سخت قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی

مزید خبریں