صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دستخط کر د یے
صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم کی ایڈوائس پر دستخط کر دیے

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):صدرمملکت آصف علی زرداری نے خیبر پختونخوا میں سلامتی کی صورتحال پر وزیراعظم محمد شہباز شریف کی ایڈوائس پر دستخط کر د یے ۔ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے اتوار کو جاری بیان کے مطابق آئینِ پاکستان کے آرٹیکلز 232 اور 234 کے تحت صدرِ مملکت نے وزیراعظم کی ایڈوائس منظور کرتے ہوئے دستخط کئے۔ وفاقی کابینہ کے فیصلے، وزیراعظم کی ایڈوائس، متعلقہ اداروں کی امن و امان کی صورتحال سے متعلق رپورٹس اور حکومتی وفود کے ساتھ مذاکرات کی ناکامی کے بعد صدرِ مملکت نے سمری پر دستخط کئے ہیں








