وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم پری ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک کی باضابطہ ہیلپ لائن فعال کر دی تاکہ بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کو سفری دستاویزات کی جانچ اور امیگریشن سے متعلق بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر دفتری اوقات (صبح 9 سے شام 5 بجے تک) کے دوران آفیشل ہیلپ لائن نمبر 5099581-0303 پر رابطہ کر کے …
اسلام آباد ایئرپورٹ پر مسافروں کی سہولت کے لیے ایف آئی اے پری ڈیپارچر ڈیسک کی آفیشل ہیلپ لائن فعال

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) نے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر قائم پری ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک کی باضابطہ ہیلپ لائن فعال کر دی تاکہ بیرون ملک روانہ ہونے والے مسافروں کو سفری دستاویزات کی جانچ اور امیگریشن سے متعلق بروقت رہنمائی فراہم کی جا سکے۔ترجمان کے مطابق مسافر دفتری اوقات (صبح 9 سے شام 5 بجے تک) کے دوران آفیشل ہیلپ لائن نمبر 5099581-0303 پر رابطہ کر کے دستاویزات کی جانچ، قانونی تقاضوں اور امیگریشن سے متعلق تمام ضروری معلومات حاصل کر سکتے ہیں۔
علاوہ ازیں مسافر دستاویزات کی براہِ راست جانچ پڑتال اور رہنمائی کے لیے اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر واقع ایف آئی اے فیسلی ٹیشن ڈیسک سے بھی رجوع کر سکتے ہیں۔ایف آئی اے نے واضح کیا ہے کہ موبائل نمبر 5805760-0300 پری ڈیپارچر فیسلی ٹیشن ڈیسک کا آفیشل نمبر نہیں ہے۔ مسافروں کو ہدایت کی گئی کہ وہ کسی بھی غلط فہمی یا دھوکہ دہی سے بچنے کے لیے صرف ادارے کی مصدقہ ہیلپ لائن (5099581-0303 ) پر ہی رابطہ کریں۔ اس اقدام کا بنیادی مقصد مسافروں کے سفری عمل کو شفاف، سہل اور ہر قسم کی پریشانی سے محفوظ بنانا ہے۔







