وفاقی وزیر ریلوے کا ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو خراجِ تحسین

وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مادرِ وطن کے دفاع کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار ہدایت امان کی عظیم قربانی پر گہرے افسوس کا اظہار …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی نے ضلع کرم میں پاک افغان سرحد پر خوارج کی جانب سے دراندازی کی کوشش کو ناکام بنانے پر سکیورٹی فورسز کو شاندار خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔وزارت ریلوے سے جاری بیان کے مطابق وفاقی وزیر نے مادرِ وطن کے دفاع کے دوران بہادری سے لڑتے ہوئے جامِ شہادت نوش کرنے والے نائب صوبیدار ہدایت امان کی عظیم قربانی پر گہرے افسوس کا اظہار کیا۔

انہوں نے شہید کے درجات کی بلندی اور غمزدہ خاندان کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔وفاقی وزیر ریلوےنے کہا کہ سکیورٹی فورسز نے بروقت اور موثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے دہشت گردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملا دیا ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ پاکستان کی خودمختاری، امن اور سلامتی کے لیے دی جانے والی شہدا کی قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی۔انہوں نے کہا کہ شہدا قوم کا اصل فخر اور اثاثہ ہیں اور پوری قوم دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک اپنی غیور افواج اور سکیورٹی اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے اور شہدا کے خاندانوں کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتی ہے۔

 

مزید خبریں