اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 48 ہزار …
دریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):واپڈا نےدریائوں اور آبی ذخائر میں پانی کی آمد و اخراج کے اعدادوشمار جاری کر دئیے۔اتوار کو جاری اعدادوشمار کے مطابق دریائےسندھ میں تربیلاکے مقام پر پانی کی آمد 48 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 50 ہزار کیوسک، دریائے کابل میں نوشہرہ کے مقام پر پانی کی آمد 12 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 300 کیوسک، خیرآباد پل پر پانی کی آمد 48 ہزار 600 کیوسک اور اخراج 48 ہزار 600 کیوسک، دریائے جہلم میں منگلاکے مقام پر پانی کی آمد 7 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 32 ہزار کیوسک جبکہ دریائے چناب میں مرالہ کے مقام پر پانی کی آمد 15 ہزار 100 کیوسک اور اخراج 4 ہزار 800 کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
بیراجوں کے اعدادوشمار کے مطابق جناح بیراج میں پانی کی آمد 77 ہزار 200 کیوسک اور اخراج 71 ہزار 100 کیوسک، چشمہ بیراج میں پانی کی آمد 74 ہزار 700 کیوسک اور اخراج 69 ہزار کیوسک، تونسہ بیراج میں پانی کی آمد 79 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 64 ہزار 200 کیوسک،گدو بیراج میں پانی کی آمد 58 ہزار 300 کیوسک اور اخراج 49 ہزار 800 کیوسک،سکھر بیراج میں پانی کی آمد 47 ہزار 900 کیوسک اور اخراج 12 ہزار 200 کیوسک،کوٹری بیراج میں پانی کی آمد 21 ہزار 800 کیوسک اور اخراج 500 کیوسک، تریموں بیراج میں پانی کی آمد 15 ہزار 400 کیوسک اور اخراج ایک ہزار 200 کیوسک اورپنجند بیراج میں پانی کی آمد 10 ہزار 700 کیوسک اور اخراج صفر کیوسک ریکارڈ کیا گیا۔
آبی ذخائر کے اعدادوشمار کے مطابق تربیلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1402 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1518.85 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1550 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 3.878 ملین ایکڑفٹ، منگلاکا کم از کم آپریٹنگ لیول 1050 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 1201.80 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 1242فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 4.349 ملین ایکڑ فٹ جبکہ چشمہ کا کم از کم آپریٹنگ لیول 638.15 فٹ، ریزروائر میں پانی کی موجودہ سطح 645.70 فٹ، ریزروائر میں پانی ذخیرہ کرنے کی انتہائی سطح 649 فٹ اور قابلِ استعمال پانی کا ذخیرہ 0.164 ملین ایکڑ فٹ ریکارڈ کیا گیا۔








