اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) لندن میں چین کے سفیر لیو زیاو منگ نے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے نام پیغام اور گلدستہ انکے حوالے کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اپنے پیغام …
لندن میں چینی سفیر لیو زیاو منگ کی پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات ،

مزید خبریں
اسلام آباد ۔ 9 جون(اے پی پی) لندن میں چین کے سفیر لیو زیاو منگ نے پاکستانی ہائی کمشنر سید ابن عباس سے ملاقات کی اور چینی وزیر اعظم لی کی چیانگ کی جانب سے اپنے پاکستانی ہم منصب نواز شریف کے نام پیغام اور گلدستہ انکے حوالے کیا۔جمعرات کو دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق چین کے وزیر اعظم لی کی چیانگ نے اپنے پیغام میں وزیر اعظم نواز شریف کے دل کے کامیاب آپریشن پر خوشی اور انکی اچھی صحت اور جلد صحت یابی کیلئے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔








