پاک سری لنکا کرکٹ میچ، راولپنڈی میں سکیورٹی ہائی الرٹ، 6 ہزار سے زائد پولیس افسران و اہلکار تعینات

سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

راولپنڈی۔11اکتوبر (اے پی پی):سی پی او راولپنڈی حسن مشتاق سکھیرا نے شہر کے مختلف مقامات کا دورہ کر کے سکیورٹی انتظامات اور امن و امان کی صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں تعینات پولیس اہلکاروں کی ڈیوٹیاں چیک کیں اور متعلقہ افسران کو سکیورٹی کے فول پروف انتظامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔

ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق پاکستان اور سری لنکا کے درمیان کرکٹ میچ کے موقع پر راولپنڈی پولیس کے 6 ہزار سے زائد افسران و اہلکار سکیورٹی اور ٹریفک کے فرائض انجام دے رہے ہیں جبکہ شہر بھر میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی انتظامات کیے گئے ہیں۔ اس موقع پر سی پی او حسن مشتاق سکھیرا نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار اپنی ڈیوٹیاں پوری ذمہ داری اور مستعدی سے انجام دیں اور سکیورٹی انتظامات میں کسی قسم کی کوتاہی نہ برتی جائے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور قانون کی عملداری کو ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔ سی پی او نے مزید کہا کہ شہر میں دفعہ 144 نافذ ہے اور اس پر سختی سے عمل درآمد یقینی بنایا جائے گا۔ خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔