ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کا لہر ملک کے بیشتر بالائی اور …
ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ملک کے بیشتر علاقوں میں آئندہ 24 گھنٹوں کے دوران موسم خشک رہنے کا امکان ہے،تاہم بالائی علاقوں میں مطلع جزوی ابرآلود رہنے کے علاوہ رات میں کشمیر ، گلگت بلتستان، بالائی خیبرپختونخوا،خطہ پوٹھوہار اور شمال مشرقی پنجاب میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش ہو سکتی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق موجودہ صورتحال کے پیش نظرمغربی ہواؤں کا لہر ملک کے بیشتر بالائی اور وسطی علاقوں پر اثر انداز ہو رہی ہے۔
گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران پنجاب، خیبر پختونخوا ،کشمیر اور بارکھان میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ چند مقامات پر بارش /ژالہ باری ہوئی جبکہ ملک کے دیگر علاقوں میں موسم خشک رہا۔سب سے زیادہ بارش پنجاب: منڈی بہاؤالدین 43، بھکر 34، چکوال 26، گجرات ، ٹوبہ ٹیک سنگھ 19، ساہیوال 15، سیالکوٹ (ائیرپورٹ 14، سٹی 10)، لیہ، جھنگ، بہاولنگر، خانیوال 13، ناروال ، قصور 09، اسلام آباد (سیدپور 06، بوکرا، زیرو پوائنٹ، ائیرپورٹ 01)، فیصل آباد، حافظ آباد، جوہرآباد 06، مری،منگلا05،کوٹ ادو ، سرگودھا، اٹک 02، لاہور (ائیرپورٹ 02، سٹی ٹریس)، راولپنڈی (چکلالہ، شمس آباد، کچہری، گوالمنڈی 01)، شیخوپورہ 01،خیبر پختونخوا:
ڈیرہ اسماعیل خان (ائیرپورٹ 41، سٹی 31)، پشاور (سٹی 24، ائیرپورٹ 09)، کالام، بالاکوٹ 07، کاکول 06، دیر 05، تخت بھائی 02، بنوں، پٹن 01،آزاد کشمیر: گڑھی دوپٹہ 02،بلوچستان: بارکھان میں 01ملی میٹر بارش ریکارڈ کی گئی۔ اتوار کو ریکارڈ کئے گئے زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت : نوکنڈی41 اور سبی میں 40 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا۔








