اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال (اے این ٹی ایچ) کے زیر اہتمام بھارہ کہو کے علاقے شاہ پور میں مفت طبی کیمپ کے دوران 60 سے زائد افراد کی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کی گئی۔یہ کیمپ وزیراعظم کے قومی ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی معاونت کے لیے منعقد کیا گیا۔
اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال کے زیر اہتمام ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):اسلام آباد میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالج (آئی ایم ڈی سی) اور ڈاکٹر اکبر نیازی ٹیچنگ ہسپتال (اے این ٹی ایچ) کے زیر اہتمام بھارہ کہو کے علاقے شاہ پور میں مفت طبی کیمپ کے دوران 60 سے زائد افراد کی ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کی گئی۔یہ کیمپ وزیراعظم کے قومی ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی معاونت کے لیے منعقد کیا گیا۔یہ اس علاقے میں اداروں کا ہیپاٹائٹس سی کی اسکریننگ کے لیے دوسرا خصوصی دورہ تھا جس کا مقصد بیماری کی بروقت تشخیص، عوامی آگاہی اور طبی سہولیات تک بروقت رسائی کو فروغ دینا تھا۔
منتظمین کے مطابق طبی ٹیموں نے مقامی افراد کومفت اسکریننگ، طبی مشاورت اور صحت سے متعلق آگاہی فراہم کی جبکہ شرکاء کا اندراج بھی کیا گیا اور مزید طبی معائنے کے ضرورت مند افراد کی نشاندہی کی گئی۔مزید طبی نگہداشت کے ضرورت مند افراد کو مشاورت فراہم کرنے کے بعد طبی معائنے اور فالو اَپ کے لیے متعلقہ ہسپتال کی سہولیات سے رجوع کرنے کی ہدایت کی گئی۔
اس اقدام میں میڈیکل طلبہ، ڈاکٹرز اور نرسنگ اسٹاف نے بھی حصہ لیا اور کمیونٹی آؤٹ ریچ اور آگاہی سرگرمیوں میں اپنا کردار ادا کیا۔منتظمین نے کہا کہ یہ اقدام احتیاطی طبی سہولیات کو مضبوط بنانے اور کمیونٹی کی سطح پر اسکریننگ، بروقت تشخیص اور مناسب علاج کے ذریعے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کی قومی کوششوں میں معاونت کے عزم کا عکاس ہے۔







