نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں، جن میں چھ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے، شہریوں اور شہری …
اسحاق ڈار کی شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید مذمت

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار نے ریاض میں شاہ خالد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر حوثی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے زخمیوں، جن میں چھ پاکستانی شہری بھی شامل ہیں، کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کی ہے۔سماجی رابطے کے پلیٹ فارم ایکس پر اپنی پوسٹ میں انہوں نے کہا کہ پاکستان ان حملوں کی پر زور مذمت کرتا ہے، شہریوں اور شہری تنصیبات کو نشانہ بنانے والے حملے کسی صورت قابل قبول نہیں، یہ بین الاقوامی قانون کی خلاف ورزی اور علاقائی امن و سلامتی کے لیے سنگین خطرہ ہیں۔ ایسی کارروائیاں فوری طور پر بند ہونی چاہئیں۔
انہوں نے کہا کہ ہم سعودی حکام سے رابطے میں ہیں اور صورت حال پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں ۔ نائب وزیراعظم نے کہا کہ انہوں نے ریاض میں پاکستانی سفارت خانے کو ہدایت کی ہے کہ وہ متعلقہ حکام کے ساتھ رابطہ کرتے ہوئے زخمی پاکستانی شہریوں کو ہر ممکن مدد فراہم کرے۔ انہوں نے سعودی عرب کی قیادت اور برادر عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مملکت سعودی عرب کی خودمختاری، علاقائی سالمیت اور سلامتی کے لیے پاکستان مکہ مشترکہ دفاعی معاہدے کے تحت اپنے عزم پر مضبوطی سے کاربند ہے۔








