خیبر پختونخوا میں انتشار روکنے کے لیے ایمرجنسی کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا، بیرسٹر عقیل ملک

وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی، انتشار کے سدباب اور بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی حالت (ایمرجنسی) کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا …

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وزیر مملکت برائے قانون و انصاف بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ خیبر پختونخوا میں امن و امان کی بحالی، انتشار کے سدباب اور بگڑتی صورتحال پر قابو پانے کے لیے ہنگامی حالت (ایمرجنسی) کا نفاذ ناگزیر ہو چکا تھا۔سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں وفاقی وزیر مملکت نے کہا کہ قانون کی عمل داری کو یقینی بنانا، شہریوں کے جان و مال کا تحفظ کرنا اور صوبے میں امن و استحکام برقرار رکھنا صوبائی حکومت کی بنیادی اور آئینی ذمہ داری ہے۔

تاہم افسوس کا مقام ہے کہ ایک شخص کی ذاتی سیاسی ضد اور مفادات کی خاطر پورے صوبے کے امن، استحکام اور مستقبل کو داؤ پر لگایا جا رہا تھا۔بیرسٹر عقیل ملک کا کہنا تھا کہ جب کوئی صوبائی حکومت اپنی آئینی ذمہ داریاں نبھانے میں مکمل ناکام ہو جائے اور معاملات قابو سے باہر نکلنے لگیں تو ایسی صورت میں ایمرجنسی سمیت دیگر آئینی و قانونی اقدامات اٹھانا وقت کی اہم ترین ضرورت بن جاتا ہے۔

انہوں نے دوٹوک مؤقف اختیار کرتے ہوئے واضح کیا کہ عوامی مفادات اور ریاست کی سلامتی کو کسی صورت ذاتی یا سیاسی ترجیحات پر قربان نہیں کیا جا سکتا اور نہ ہی ایسا کوئی اقدام قبول کیا جائے گا۔

مزید خبریں