وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کو ساتویں مرتبہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی تازہ ترین فہرست 7 اکتوبر کو جاری کی گئی جس میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو نباتیات اور پودوں کی حیاتیات کےشعبوں میں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری ساتویں مرتبہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):وفاقی اردویونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری (ستارہ امتیاز، تمغہ امتیاز) کو ساتویں مرتبہ دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی فہرست میں شامل کر لیا گیا ہے۔دنیا کے 2 فیصد ممتاز سائنسدانوں کی تازہ ترین فہرست 7 اکتوبر کو جاری کی گئی جس میں ڈاکٹر ضابطہ خان شنواری کو نباتیات اور پودوں کی حیاتیات کےشعبوں میں تحقیقی خدمات کے اعتراف میں شامل کیا گیا ہے۔
ڈاکٹرضابطہ خان شنواری 2018 سے 2023 تک مسلسل 6 سال بھی اس فہرست میں شامل رہے۔انہوں نے بین الاقوامی تحقیقی جرائد میں تقریباً 700 تحقیقی مقالے شائع کیے ہیں جبکہ دیگر محققین 27 ہزار سے زائد مرتبہ ان کی تحقیق کا حوالہ دے چکے ہیں۔








