ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر این سی سی آئی اے ملتان کے زیرِ اہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) میں سائبر آگاہی واک اور خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران طلبہ و طالبات کو آن لائن مالیاتی فراڈ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، ڈیجیٹل ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی اکاؤنٹس …
این سی سی آئی اے کے زیرِ اہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی ملتان میں سائبر آگاہی واک اور سیمینار، طلبہ کو ڈیجیٹل سیکیورٹی پر بریفنگ

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):ڈائریکٹر جنرل نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی (این سی سی آئی اے) سید علی ناصر رضوی کی خصوصی ہدایات پر این سی سی آئی اے ملتان کے زیرِ اہتمام بہاؤالدین زکریا یونیورسٹی (بی زیڈ یو) میں سائبر آگاہی واک اور خصوصی آگاہی سیشن کا انعقاد کیا گیا۔سیشن کے دوران طلبہ و طالبات کو آن لائن مالیاتی فراڈ، سوشل میڈیا کے غلط استعمال، ڈیجیٹل ہراسانی، بلیک میلنگ اور جعلی اکاؤنٹس جیسے جرائم سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔
اس موقع پر ایک خصوصی لیکچر میں ڈیجیٹل پلیٹ فارمز کے محفوظ استعمال، ذاتی معلومات اور ڈیٹا کے تحفظ، مشکوک لنکس سے بچاؤ اور کسی بھی سائبر جرم کی صورت میں شواہد محفوظ رکھنے کی اہمیت پر زور دیا گیا۔سیمینار کے اختتام پر منعقدہ واک کے ذریعے عام شہریوں اور نوجوانوں میں ذمہ دارانہ ڈیجیٹل رویہ اپنانے اور سائبر سیکیورٹی کے شعور کو اجاگر کیا گیا۔ ترجمان کے مطابق نوجوانوں کو انٹرنیٹ پر محفوظ بنانے اور عوام میں شعور بیدار کرنے کے لیے ایسی سرگرمیاں جاری رکھی جائیں گی۔







