سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز جیتنے پر مبارکباد دی ہے۔اتوار کو قومی اسمبلی سیکرٹریٹ سے جاری بیان میں سپیکر قومی اسمبلی نے قومی کرکٹ ٹیم کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا اور کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے سری لنکا کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے پہلے دو میچز میں شاندار کھیل کا مظاہرہ کیا۔
انہوں نے قومی کرکٹ ٹیم کی جانب سے بیٹنگ، باؤلنگ اور فیلڈنگ کے شعبوں میں شاندار کارکردگی کی تعریف کی۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی کرکٹ ٹیم میں دنیا کی کسی بھی ٹیم کو شکست دینے کی بھرپور صلاحیت موجود ہے،امید ہے کہ قومی کرکٹ ٹیم مستقبل میں بھی اپنی شاندار کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھے گی۔







