آر فور گروپ کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے سمیت مملکت سعودی عرب کے خلاف جاری ہولناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

آر فور گروپ کی حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے سمیت مملکت سعودی عرب کے خلاف جاری ہولناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت

اسلام آباد۔11اکتوبر (اے پی پی):آر فور گروپ (اسلامی جمہوریہ پاکستان، مملکت سعودی عرب، عرب جمہوریہ مصر اور جمہوریہ ترکیہ) نے حوثی ملیشیا کی جانب سے ریاض میں شاہ خالد بین الاقوامی ہوائی اڈے پر حملے سمیت مملکت سعودی عرب کے خلاف جاری ہولناک حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے، جس کے نتیجے میں شہری جاں بحق اور زخمی ہوئے، نیز شہری بنیادی ڈھانچے اور سہولیات کو نقصان پہنچا، جو بین الاقوامی قانون کی صریح خلاف ورزی ہے۔

ترجمان دفتر خارجہ کی طرف سے جاری بیان کے مطابق آر فور گروپ کے ممالک نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ گروپ اس بات کا اعادہ کرتا ہے کہ یہ حملے سلطنت سعودی عریبیہ کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی صریح خلاف ورزی ہیں، جو اس کی سلامتی، استحکام اور شہریوں کے تحفظ کے لیے براہ راست خطرہ ہیں، اور یہ ایک خطرناک اضافہ ہے جسے کسی بھی طور پر جائز یا قابل قبول نہیں ٹھہرایا جا سکتا۔

مزید برآں آر فور گروپ مملکت سعودی عرب کے ساتھ اپنی یکجہتی اور حمایت کا اعادہ کرتا ہے، بشمول ان تمام جائز اقدامات اور حکمت عملی کی مکمل حمایت کرتا ہے جو وہ سلطنت کی سلامتی،خودمختاری اور علاقائی سالمیت کے دفاع اور اپنے شہریوں اور مقیم شہریوں کی سلامتی کے تحفظ کے لیے، اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قانون کے تحت ان حملوں کا مقابلہ کرنے، ان کے خطرات کو روکنے اور تدارک کے لیے اٹھاتا ہے۔ آر فور گروپ گروپ حوثی ملیشیا کو ان حملوں کے نتائج اور اس سے پیدا ہونے والے کسی بھی ایسے اثرات کا مکمل ذمہ دار ٹھہراتا ہے جو علاقائی اور بین الاقوامی امن و سلامتی کو خطرہ ہوں، اور ان حملوں کو فوری اور غیر مشروط طور پر روکنے کا مطالبہ کرتا ہے۔

 

مزید خبریں