پاکستان ،سپین کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔صدر آصف علی زرداری کی سپین کے قومی دن پر شاہ فلپ ششم اور عوام کو مبارکباد

صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین کے قومی دن پر شاہ فلپ ششم اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپین کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے سپین کے قومی دن پر شاہ فلپ ششم اور عوام کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستان سپین کے ساتھ دیرینہ دوستانہ تعلقات کو نہایت قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔دونوں ممالک کے درمیان قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔

ایوان صدر کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق اس موقع پر سپین کے شاہ فلپ ششم کے نام اپنے تہنیتی خط میں صدر مملکت نے کہا کہ پاکستان سپین کے ساتھ باہمی خیرسگالی اور تعمیری روابط پر مبنی دیرینہ دوستانہ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ دونوں ممالک کے درمیان تجارت اور سرمایہ کاری کے میدان میں بڑھتے ہوئے تعلقات قابل تجدید توانائی، زراعت اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سمیت مختلف شعبوں میں تعاون کو مزید فروغ دینے کے وسیع مواقع فراہم کرتے ہیں۔ اس کے علاوہ جامعات، محققین اور کاروباری اداروں کے درمیان روابط کو مضبوط بنانے کی بھی بہت گنجائش موجود ہے۔

صدر مملکت نے سپین میں مقیم پاکستانی برادری کو دونوں ممالک کے درمیان ایک اہم رابطہ قرار دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستان اور سپین اقوام متحدہ سمیت دیگر کثیرالجہتی فورمز پر باہمی دلچسپی کے امور بالخصوص ماحولیاتی اقدامات، پائیدار ترقی اور عالمی امن کے فروغ کے لیے قریبی تعاون کر رہے ہیں۔صدر مملکت نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ پاکستان اور سپین کے درمیان تعلقات دونوں ممالک کے عوام کے باہمی مفاد میں مزید مستحکم ہوں گے ۔

 

مزید خبریں