وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام 41 واں قومی مقابلہ برائے حفظ و قرات 14 اکتوبر سے شروع ہو گا،جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گا
وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام 41 واں قومی مقابلہ برائے حفظ و قرات 14 اکتوبر سے شروع ہو گا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وزارتِ مذہبی امور کے زیر اہتمام 41 واں قومی مقابلہ برائے حفظ و قرات 14 اکتوبر سے شروع ہو گا،جو 15 اکتوبر تک جاری رہے گا۔ ترجمان وزارت مذہبی امور کے مطابق ملک بھر سے 56 حفاظ و قرا قومی مقابلہ برائے حفظ و قرات میں شریک ہوں گے۔قومی مقابلوں کے پہلے دو مراحل ضلعی اور صوبائی سطح پر منعقد کیے گئے تھے۔ مقابلے میں گلگت بلتستان، آزاد کشمیر ،اسلام آباداور چاروں صوبوں سے نامزد حفاظ و قرا شریک ہوں گے۔حفظ اور قرآت میں بچے ،بچیوں اور نوجوانوں کی دس مختلف کیٹیگریوں میں مقابلہ ہو گا۔مقابلے کا مقصد نوجوان نسل میں قرآنی تعلیمات اور حفظ و قرات کے شوق کو فروغ دینا ہے۔مقابلوں میں نمایاں کارکردگی کے حامل حفاظ و قراء بین الاقوامی مقابلوں میں پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔






