گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی
گورنر خیبرپختونخوا سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان کی ملاقات

مزید خبریں
پشاور۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی سے وفاقی وزیر برائے امورِ کشمیر و گلگت بلتستان امیر مقام نے گورنر ہاوس پشاور میں ملاقات کی۔تر جمان گورنر ہاوس پشاور کے مطابق ملاقات میں خیبرپختونخوا کی مجموعی امن و امان کی صورتحال، سیاسی امور اور باہمی دلچسپی کے دیگر معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران دونوں رہنماؤں کا کہنا تھا کہ خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار اور محاذ آرائی کی سیاست کو مسترد کر دیا ہے،صوبے میں امن و امان کے قیام، دہشت گردی کے خاتمے اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے لیے ہر ممکن تعاون اور موثر اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔






