فلائنگ سیمنٹ کمپنی کے سالانہ منافع میں 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔
فلائنگ سیمنٹ کے سالانہ منافع میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):فلائنگ سیمنٹ کمپنی کے سالانہ منافع میں 25 فیصد سے زیادہ کی کمی ہوئی ہے۔ کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق 30 جون 2026 کو ختم ہونے والے سال کے دوران فلائنگ سیمنٹ کا منافع 486 ملین روپے تک کم ہوگیا جبکہ 30 جون 2025 کو ختم ہونے والے سال میں فلائنگ سیمنٹ کا منافع 649 ملین روپے رہا تھا۔ اس طرح مالی سال 25-2024 کے مقابلہ میں گزشتہ مالی سال 26-2025 کے دوران فلائنگ سیمنٹ کے منافع میں 163 ملین روپے 25.11 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








