صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے
صدر مملکت آصف علی زرداری کا کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر اظہار افسوس

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):صدر مملکت آصف علی زرداری نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ایوان صدر کے پریس وِنگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت آصف علی زرداری نے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے شہداء کے اہلِ خانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔صدرِ مملکت نے شہداء کے لیے بلندیِ درجات اور لواحقین کے لیے صبرِ جمیل کی دعا کی۔








