بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات کا حجم اگست 2026 کے دوران 33.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا
بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی ملکی درآمدات کے حجم میں کمی

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):بسوں ، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی درآمدات کا حجم اگست 2026 کے دوران 33.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ اگست 2025 میں بسوں، ٹرکوں اور بھاری گاڑیوں کی درآمدات کا حجم 45.3 ملین ڈالر رہاتھا۔ ادارہ برائے شماریات پاکستان ( پی بی ایس) کے مطابق اگست 2025 کے مقابلہ میں اگست 2026 کے دوران بسوں، ٹرکوں اور دیگر بھاری گاڑیوں کی قومی درآمدات میں 11.4 ملین ڈالر یعنی 25.16 فیصد کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔








