روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 14.157 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 ءکے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر 14.157 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی …
روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر 14.157 ارب ڈالر سے تجاوز کر گئیں

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر کا مجموعی حجم 14.157 ارب ڈالر تک پہنچ گیا۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق ستمبر 2026 ءکے اختتام تک روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی مجموعی ترسیلات زر 14.157 ارب ڈالر ریکارڈ کی گئیں۔ ستمبر کے دوران سمندر پار پاکستانیوں نے روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے مجموعی طور پر 251 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔
سٹیٹ بینک کے اعداد و شمار کے مطابق روشن ڈیجیٹل اکائونٹس کے ذریعے سمندر پار پاکستانیوں کی پاکستان میں مجموعی سرمایہ کاری 2.268 ارب ڈالر تک پہنچ گئی ہے۔ اس میں نیاپاکستان روایتی سرٹیفکیٹس میں 740 ملین ڈالر، اسلامی نیا پاکستان سرٹیفکیٹس میں 1.375 ارب ڈالر جبکہ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 153 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری شامل ہے۔








