پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح مالی سال 27-2026 میں 4 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے، بیرسٹر دانیال چوہدری

پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو ملکی معیشت کی بحالی پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔پیر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس ‘‘پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل اصلاحات،سرمایہ کاری کے فروغ اور نجکاری کے اقدامات کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے کہا ہے کہ مالی سال 27-2026 میں پاکستان کی معاشی ترقی کی شرح 4 فیصد سے تجاوز کرنے کی توقع ہے جو ملکی معیشت کی بحالی پر اعتماد کی عکاسی کرتی ہے۔پیر کوسوشل میڈیا پلیٹ فارم’’ایکس ‘‘پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مسلسل اصلاحات،سرمایہ کاری کے فروغ اور نجکاری کے اقدامات کے ذریعے پاکستان ایک مضبوط، مستحکم اور پائیدار معاشی مستقبل کی جانب بڑھ رہا ہے۔