وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد
وفاقی پارلیمانی سیکرٹری اطلاعات بیرسٹر دانیال چوہدری کی قومی کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار کامیابی پر مبارکباد

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی پارلیمانی سیکرٹری برائے اطلاعات و نشریات بیرسٹر دانیال چوہدری نے پاکستان کرکٹ ٹیم کو سری لنکا کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں شاندار اور فیصلہ کن کامیابی پر دلی مبارکباد دی ہے۔پیر کو سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’’ ایکس ‘‘پر ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ قومی کرکٹ ٹیم نے بہترین حکمتِ عملی، مثالی ٹیم ورک، غیر معمولی مہارت اور بھرپور پیشہ ورانہ عزم کا مظاہرہ کرتے ہوئے اپنی برتری ثابت کی،یہ شاندار کامیابی پوری قوم کے لیے باعثِ فخر اور قومی کرکٹ کے روشن مستقبل کی عکاس ہے۔پاکستان زندہ باد!