پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ پیر کو کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے علاقے میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔ طیارہ 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر …
کوئٹہ کے قریب پاک فوج کا تربیتی طیارہ حادثے کا شکار، دونوں پائلٹ شہید

مزید خبریں
راولپنڈی ۔12اکتوبر (اے پی پی):پاک فوج کا مشاق تربیتی طیارہ پیر کو کوئٹہ کے قریب نواں کلی کے علاقے میں تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوگیا جس کے نتیجے میں اس میں سوار دونوں پائلٹ شہید ہوگئے۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق شہید ہونے والوں میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیرِ تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد شامل ہیں۔ طیارہ 12 اکتوبر 2026 کو دوپہر کے وقت تکنیکی خرابی کے باعث حادثے کا شکار ہوا۔








