چیئرپرسن بی آئی ایس پی کا کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہار

چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):چیئرپرسن بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالد نے کوئٹہ میں آرمی ایوی ایشن تربیتی طیارے کے حادثے پر افسوس کا اظہارکرتے ہوئے کہا ہے کہ حادثے میں انسٹرکٹر پائلٹ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور زیر تربیت پائلٹ کیپٹن عبدالصمد کی شہادت افسوسناک واقعہ ہے۔

میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت ملک و قوم کے لیے ایک بڑا صدمہ ہے۔ سینیٹر روبینہ خالد نے شہید پائلٹس کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں شہداکے اہل خانہ کے غم میں برابر کے شریک ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ شہدا کے درجات بلند فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا فرمائے۔