ملک بھر میں سونے کی قیمت میں2,100 روپے کمی ریکارڈ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے،

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 2,100 روپے کمی کے ساتھ فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ۔آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیر کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 2,100 روپے کمی کے بعد فی تولہ سونا 4 لاکھ 39 ہزار 9 سو 36 روپے کا ہوگیا ہے، 24 قیراط سونے کے 10 گرام کی قیمت بھی 1,800 روپے کمی کے بعد 372,973 روپے سے کم ہو کر 378,974 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام 22 قیراط سونے کی قیمت 347,405 روپے سے کم ہو کر 345,755 روپے ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا کہ فی تولہ چاندی کی قیمت 63 روپے کمی کے بعد 6,532 اور دس گرام چاندی کی قیمت 19 روپے کمی کے بعد 5,600 روپے ہو گئی۔ ایسوسی ایشن نے رپورٹ کیا ہے کہ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت 4,195 ڈالر سے کم ہو کر 4,174 ڈالر ہو گئی۔