وفاقی دارالحکومت سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے، ڈاکٹر طارق فضل چوہدری

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹینرز ہٹنے سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہوں گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوبارہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔پیر کو سماجی رابطہ کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کنٹینرز ہٹنے سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہوں گی۔انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ دوبارہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔