سپیکر قومی اسمبلی کا کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر اظہارِ افسوس

سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ شہداء کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق نے کوئٹہ کے قریب پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں دو پائلٹس کی شہادت پر اظہارِ افسوس کیا ۔ قومی اسمبلی سیکرٹریٹ کے مطابق سپیکر نے اپنے تعزیتی پیغام میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس جبکہ شہداء کے اہلِخانہ سے دلی تعزیت اور ہمدردی کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ طیارے کے حادثے میں قیمتی انسانی جانوں کا ضیاع ایک بڑا سانحہ ہے۔سپیکر قومی اسمبلی نے شہداء کے درجات کی بلندی اور لواحقین کے لئے صبرِ جمیل کی دعا کی۔