پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔پیرکویہاں جاری بیان میں پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم مکاتی نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اضافی مہلت فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنے گوشوارے درست طور پر مکمل کرکے جمع کرا سکیں۔
پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن کا ایف بی آر سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان کیمیکلز اینڈ ڈائز مرچنٹس ایسوسی ایشن(پی سی ڈی ایم اے) نے فیڈرل بورڈ آف ریونیو سے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں توسیع کا مطالبہ کیا ہے۔پیرکویہاں جاری بیان میں پی سی ڈی ایم اے کے چیئرمین سلیم مکاتی نے کہا ہے کہ ٹیکس دہندگان کو اضافی مہلت فراہم کی جانی چاہئے تاکہ وہ اپنے گوشوارے درست طور پر مکمل کرکے جمع کرا سکیں۔
انہوں نے کہا کہ آئرس پورٹل میں مسلسل تکنیکی رکاوٹوں کے باعث افراد، تاجروں اور کاروباری اداروں کے لیے مقررہ تاریخ تک ٹیکس گوشوارے جمع کرانا مشکل ہو رہا ہے، اس لئے آخری تاریخ میں مناسب توسیع ضروری ہے۔انہوں نے ایف بی آرسے مطالبہ کیا کہ وہ ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع کا اعلان کرے تاکہ ٹیکس دہندگان کو درپیش مشکلات کا ازالہ ہو اور وہ قانونی تقاضے پورے کر سکیں۔








