آئی جی اسلام آباد سے ڈی ایس پی سی آئی اے اور ان کی ٹیم کی ملاقات ، لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے پر ٹیم کی کارکردگی کو سراہا

آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔آئی جی اسلام آباد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔مزید برآں نمایاں کارکردگی پر افسران اور منسٹریل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری سے ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم نے ملاقات کی۔آئی جی اسلام آباد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔مزید برآں نمایاں کارکردگی پر افسران اور منسٹریل سٹاف میں تعریفی اسناد تقسیم کیں۔ پولیس ترجمان کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے ڈی ایس پی سی آئی اے سلیمان شاہ اور ان کی ٹیم سے ملاقات کی۔

ملاقات میں سی آئی اے کی پیشہ ورانہ کارکردگی، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں اور تفتیشی امور کا جائزہ لیا گیا اور جرائم کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔آئی جی اسلام آباد نے انٹرنیشنل اسلامک یونیورسٹی کی طالبہ لائبہ اعجاز کیس میں ملوث ملزم کو گرفتار کرنے والی سی آئی اے پولیس ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے افسران کو سنٹرل پولیس آفس مدعو کیا اور ان کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں، محنت اور فرض شناسی کے اعتراف میں تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے کہا کہ جرائم کی تفتیش اور ملزمان کی گرفتاری میں پیشہ ورانہ مہارت، جدید تفتیشی طریقوں اور موثر ٹیم ورک کو بروئے کار لانا ضروری ہے۔

اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران کی حوصلہ افزائی سے فورس کا مورال بلند ہوتا ہے اور دیگر افسران کو بھی بہتر کارکردگی دکھانے کی ترغیب ملتی ہے۔مزید برآں آئی جی اسلام آباد نے نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے منسٹریل اور کلیریکل سٹاف میں بھی تعریفی اسناد تقسیم کیں اور ان کی محنت، پیشہ ورانہ صلاحیتوں اور دفتری ذمہ داریوں کی احسن انجام دہی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ منسٹریل سٹاف پولیس کے انتظامی نظام میں ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتا ہے۔ سرکاری ریکارڈ کی درستگی، فائلوں کی بروقت تکمیل، دفتری امور کی موثر انجام دہی اور مختلف شعبوں کے درمیان بہتر رابطہ محکمانہ کارکردگی میں اہم کردار ادا کرتے ہیں۔

آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ پولیس کی کامیابی میں فیلڈ میں فرائض انجام دینے والے افسران و اہلکاروں کے ساتھ ساتھ دفتری امور سنبھالنے والے کلیریکل سٹاف کی خدمات بھی قابلِ قدر ہیں۔ ہر اہلکار کی محنت اور ذمہ داری محکمہ کی مجموعی کارکردگی کو بہتر بناتی ہے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ تمام افسران و اہلکار دیانت داری، نظم و ضبط اور پیشہ ورانہ ذمہ داری کے ساتھ فرائض انجام دیں اور شہریوں کو بہتر خدمات کی فراہمی یقینی بنائیں۔انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس میں اچھی کارکردگی کا اعتراف اور قابل افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی کا سلسلہ جاری رہے گا جبکہ میرٹ، شفافیت اور موثر سروس ڈیلیوری کو یقینی بنانا محکمہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔