چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف، ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریرے کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان …
فیلڈمارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے چیف آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف کی قیادت میں اعلی سطحی وفد کی ملاقات ، دفاعی تعاون کے فروغ پر تبادلہ خیال

مزید خبریں
راولپنڈی۔12اکتوبر (اے پی پی):چیف آف آرمی سٹاف و چیف آف ڈیفنس فورسز فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے برازیل کے مسلح افواج کے چیف آف دی جوائنٹ چیفس آف سٹاف، ایڈمرل ریناٹو روڈریگز ڈی اگویار فریرے کی سربراہی میں اعلیٰ سطحی وفد نے پیر کو جنرل ہیڈ کوارٹرز (جی ایچ کیو) راولپنڈی میں ملاقات کی۔پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو آمد پر معزز مہمان کو مسلح افواج کے چاق و چوبند دستے نے گارڈ آف آنر پیش کیا۔
ملاقات کے دوران باہمی دلچسپی کے امور، خطے کی سکیورٹی صورتحال اور دوطرفہ دفاعی و سکیورٹی تعاون بڑھانے کے مختلف پہلوؤں پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور برازیل کے مابین دیرینہ اور دوستانہ تعلقات پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے عسکری سطح پر تعاون کو مزید وسعت دینے پر اتفاق کیا۔اس موقع پر فیلڈمارشل سید عاصم منیرنے برازیل کے ساتھ دفاعی تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے لئے پاکستان کے پختہ عزم کا اعادہ کیا۔
معزز مہمان نے پاکستان کی مسلح افواج کی پیشہ وارانہ مہارت اور آپریشنل تیاریوں کو سراہا اور علاقائی امن و استحکام کے لئے ان کی خدمات کا اعتراف کیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق برازیلین وفد کا یہ دورہ پاکستان اور برازیل کے درمیان دفاعی اشتراک کار کو مزید گہرا کرنے اور دوطرفہ عسکری روابط کو مضبوط بنانے کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے۔








