اے این ایف کا تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون، 8 کارروائیوں میں 7 ملزمان گرفتار

اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر کے 9 کروڑ 15 لاکھ سے زائد مالیت کی117.61 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوارملزم سے 210گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء …

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):اینٹی نارکوٹکس فورس نے تعلیمی اداروں کے اطراف اور ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلنگ کے خلاف کریک ڈائون کرتے ہوئے 8 کارروائیوں کے دوران 7 ملزمان گرفتار کر کے 9 کروڑ 15 لاکھ سے زائد مالیت کی117.61 کلوگرام منشیات برآمد کر لیں۔ترجمان اے این ایف کے مطابق اٹک میں یونیورسٹی کے قریب موٹر سائیکل سوارملزم سے 210گرام آئس برآمد کی گئی، گرفتار ملزم نے تعلیمی اداروں کے طلباء کو منشیات فروخت کرنے کا اعتراف کیا ہے۔

دیگر کاروائیوں کے دوران اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض جانیوالے مسافر کے سامان میں کپڑوں میں جذب 5.7کلو آئس جبکہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ایک اور کارروائی میں مسقط سے آنیوالے مسافر کے سامان میں موجودکتابوں میں چھپائی 3.1کلو کوکین برآمد کر لی گئی۔نیشنل ہائی وے حیدر آباد میں ہوٹل کے قریب ملزم سے 3کلوگرام چرس برآمد کی گئی۔فتح گڑھ روڈ سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار ملزم سے 2.4 کلو چرس اور جی پی او سیالکوٹ کے قریب موٹر سائیکل سوار 2ملزمان سے 1.2کلو چرس برآمد کی گئی۔

اسی طرح کلمت پسنی ساحل کے قریب 72 کلوگرام آئس برآمد اور تحصیل ونڈر ڈسٹرکٹ حب کے قریب کمپائونڈ سے 30کلوگرام ہیروئن برآمد کی گئی۔کارروائیوں کا انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔