محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں

محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام شیراز23، عروج 22، نشان 21، ایم اے21، مرکز19، بارانی17، فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں

لاہور۔12اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت پنجاب نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ ترجمان محکمہ زراعت پنجاب کے مطابق کاشتکار بارانی علاقوں میں محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام شیراز23، عروج 22، نشان 21، ایم اے21، مرکز19، بارانی17، فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ بارانی گندم کے کاشتکاربیج، کھاد اور زرعی زہروں کے استعمال کے لئے مقدار کا تعین کرتے وقت اپنے کھیت کی پیمائش کو مدنظر رکھیں۔ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر سے 15نومبر ہے۔ گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

گندم کی کاشت سے قبل عام ہل چلائیں اور سہاگہ دیں ۔کاشتکار بوائی سے قبل دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آجائے۔ گندم کی کاشت سے قبل ضرورت کے مطابق ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو سکیں اور زمین پر بھربھری مٹی کی تہہ بن جائے اور زمین کے اندر جذب ہونے والا پانی محفوظ رہ سکے۔ گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں اور سفارش کردہ کھاد کی ساری مقدار بوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔