سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہا اور ان کی …
سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا

مزید خبریں
اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):سیکرٹری خارجہ سفیر عاصم افتخار احمد نے وزارت خارجہ میں باضابطہ طور پر عہدے کا چارج سنبھال لیا اور نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار سے ملاقات کی۔ پیر کو دفتر خارجہ سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈارنے نیویارک میں اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل نمائندے کی حیثیت سے سفیر عاصم افتخار احمد کی خدمات کو سراہا اور ان کی نئی ذمہ داریوں کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔








