چیئرمین پی پی پی بلاول بھٹو زرداری کا تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے دونوں شہید پائلٹس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔

اسلام آباد۔12اکتوبر (اے پی پی):پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے کوئٹہ میں پاک فوج کے تربیتی طیارے کے حادثے میں میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے دونوں شہید پائلٹس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔میڈیا سیل بلاول ہائوس سے جاری بیان میں انہوں نے کہا کہ میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور کیپٹن عبدالصمد کی شہادت پر دلی رنجیدہ ہوں اور سوگوار خاندانوں کے غم میں برابر کا شریک ہوں۔

بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ ملک و قوم کے لیے خدمات انجام دینے والے دونوں شہید پائلٹس کی قربانیاں ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ شہید میجر حسنین شہزاد ہمایوں اور شہید کیپٹن عبدالصمد کی مغفرت کرے اور انہیں جنت الفردوس میں اعلیٰ مقام عطا کرے اور سوگوار خاندانوں کو صبرِ جمیل اور یہ صدمہ برداشت کرنے کی ہمت عطا کرے۔