محکمہ زراعت کی بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری

محکمہ زراعت ملتان نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاربارانی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام شیراز23،عر وج 22،نشان 21،ایم اے21،مرکز19،بارانی17،فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے 40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں

ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):محکمہ زراعت ملتان نے بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت بارے سفارشات جاری کر دیں۔ترجمان محکمہ زراعت کے مطابق کاشتکاربارانی علاقوں میں محکمہ زراعت پنجاب کی منظورشدہ اقسام شیراز23،عر وج 22،نشان 21،ایم اے21،مرکز19،بارانی17،فتح جنگ16 اورپاکستان13 کاشت کریں۔ گندم کی بوائی کیلئے 40 تا50 کلوگرام فی ایکڑ بیج استعمال کریں۔ بارانی گندم کے کاشتکاربیج، کھاد اور زرعی زہروں و دیگرمداخل کے استعمال کے لئے مقدار کا تعین کرتے وقت اپنے کھیت کی پیمائش کو مدنظر رکھیں۔ بارانی علاقوں میں گندم کی کاشت کا وقت 15اکتوبر سے 15نومبر ہے۔ گندم کی کاشت کیلئے محکمہ زراعت پنجاب کی منظور شدہ اقسام کا تصدیق شدہ بیج استعمال کریں۔

گندم کی کاشت سے قبل عام ہل چلائیں اورسہاگہ دیں تاکہ اگنےوالی جڑی بوٹیاں تلف ہوجائیں۔کاشتکاربوائی سے قبل دو مرتبہ عام ہل چلائیں اور بھاری سہاگہ دیں تاکہ وتر زمین کی اوپر والی تہہ میں آجائے۔ گندم کی کاشت سے قبل ضرورت کے مطابق ہل چلا کر سہاگہ دیں تاکہ اگنے والی جڑی بوٹیاں تلف ہو سکیں اورزمین پر بھربھری مٹی کی تہہ بن جائے اور زمین کےاندرجذب ہونے والا پانی محفوظ رہ سکے۔ گندم بذریعہ ڈرل کاشت کریں اورسفارش کردہ کھاد کی ساری مقداربوائی سے پہلے زمین کی تیاری کے وقت ڈالیں۔