اپنا کھیت اپنا روزگاراسکیم کے تحت مستحق افراد کو زرعی اراضی آباد کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن کے مطابق اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 518 افراد کوزمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں اب تک 337 مستحق افراد کو مالی معاونت کی پہلی قسط کے پے آرڈرزتقسیم کیے جا چکے ہیں
اپنا کھیت اپنا روزگار اسکیم کے تحت 337 مستحق افراد کو پہلی قسط کے پے آرڈرز تقسیم

مزید خبریں
ملتان۔ 12 اکتوبر (اے پی پی):اپنا کھیت اپنا روزگاراسکیم کے تحت مستحق افراد کو زرعی اراضی آباد کرنے اور روزگار کے مواقع فراہم کرنے کے لیے مالی معاونت کی فراہمی جاری ہے۔ کمشنر ملتان ڈویژن کے مطابق اسکیم کے تحت مجموعی طور پر 518 افراد کوزمین الاٹ کی گئی ہے جبکہ ڈویژن بھر میں اب تک 337 مستحق افراد کو مالی معاونت کی پہلی قسط کے پے آرڈرزتقسیم کیے جا چکے ہیں۔ کمشنرملتان ڈویژن نے بتایا کہ اسکیم کے تحت مستحق افراد کو 25 ہزارروپے فی ایکڑ کے حساب سے پہلی قسط فراہم کی گئی ہے تاکہ وہ الاٹ شدہ زرعی اراضی کو قابلِ کاشت بنانے اور زرعی سرگرمیوں کے آغاز کے لیے ضروری اقدامات کر سکیں۔ اس مالی معاونت کا بنیادی مقصد مستحق خاندانوں کوروزگارکے باعزت مواقع فراہم کرکے معاشی طور پر خودمختار بنانا ہے۔انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کی فلاح و بہبود، روزگار کی فراہمی اور کسا نوں کی معاشی حالت بہتر بنانے کے لیے مختلف اقدامات کر رہی ہے۔
اپنا کھیت، اپنا روزگار اسکیم بھی اسی سلسلے کی ایک اہم کڑی ہے، جس کے ذریعے مستحق افراد کو اپنی محنت اورصلاحیتوں کے بل بو تے پر مستقل آمدن حاصل کرنے کے مواقع فراہم کیے جا رہے ہیں۔کمشنر ملتان ڈویژن نے مستحق افراد پر زور دیا کہ وہ حکومت کی جانب سے فراہم کردہ مالی معاونت کو مقررہ مقصد کے مطابق استعمال کریں اور الاٹ شدہ زمین کو آباد کرکے زرعی پیداوار میں اضافے کے لیے عملی اقدامات کریں۔ انہوں نے کہا کہ زرعی اراضی کو مؤثر انداز میں استعمال کرنے سے مستفید افراد اپنی آمدن بہتر بنانے کے ساتھ اپنے خاندانوں کی ضروریات پوری کرنے میں بھی زیادہ بہتر کردار ادا کر سکیں گے۔ان کا کہنا تھا کہ حکومتی سہولتوں سے درست اندازمیں فائدہ اٹھا کر مستحق خاندانوں کی زندگیوں میں مثبت تبدیلی لائی جا سکتی ہے۔ اسکیم کی کامیابی سے نہ صرف روزگار کے مواقع بڑھیں گے بلکہ ملکی زراعت اور معیشت کی ترقی میں بھی مدد ملے گی۔








